Featuredخیبر پختونخواہ

نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کےلیے حکمت عملی تشکیل

لاہور پولیس نے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کےلیے حکمت عملی تشکیل دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 میں منتخب ہونے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تشکیل دیدی گئی۔ لاہور پولیس کو مطلوب کامیاب امیدوار علی امین گنڈا پور، اسلم اقبال اور امتیاز شیخ سمیت متعدد اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے جیو فینسنگ، موبائل ٹریکنگ اور آئی پی ایڈریس ٹریک کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

سانحہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے تحقیقات کےلیے قائم جےآئی ٹی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں سیٹ حاصل کرنے والے اشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی، ملزمان انتخابی مہم اور نتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا ہے، گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم سےکوئی اتحادنہیں ہوگا، ان کے علاوہ تمام جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close