مسلم لیگ ن نے آصف زرداری سے کابینہ میں شامل ہونے کےلیے پھر درخواست کردی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی اتحادیوں کو وزارتیں دینے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دےگی ہے،کمیٹی اتحادی جماعتوں سےملکرن لیگ کی قیادت کو آگاہ کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان مسلم لیگ ن بہت جلد جے یوآئی ف سے بھی حکومت میں شامل ہونے کیلئے درخواست کرےگی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اہم وزارتیں اپنے پاس رکھےگی۔
خیال رہےکہ گزشتہ روزپاکستان پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن ،ایم کیو ایم ،ق لیگ اور استحکام پاکستان اوربلوچستان عوامی پارٹی نےملکر حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔
سابق صدر آصف زرداری نےاپنے بیان میں کہا ہمارا معاشی، دفاعی اوردیگرامور پر مشترکہ ایجنڈاہوگا،پاکستان کوکامیاب کرائیں گے،پتہ ہےکتنی قسطیں دینی ہےایک دوسرے کیخلاف الیکشن لڑے،مخالفت الیکشن میں ہوتی ہے ہماری نظریاتی مخالف نہیں،ملک کوسنبھال سکتےہیں مفاہمت بھی کرناہوگی،اس مفاہمت میں پی ٹی آئی بھی شامل ہوگی۔