Featuredتجارت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی منڈی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

جمعہ کے روز عالمی منڈی میں فی اونس سونا 12 ڈالر مہنگا ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2025 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستانی صرافہ بازاروں میں بھی سونےکے نرخ بڑھ گئے اور فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 12 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونےکی قیمت میں ایک ہزار 115 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 82 ہزار99 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close