Featuredاسلام آباد

پیپلز پارٹی کا کمشنر راولپنڈی کے انکشافات پر فی الفور تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد: کمشنر راولپنڈی نے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں، پیپلزپارٹی کو بھی الیکشن پر تحفظات ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کمشنر راولپنڈی کے انکشافات پر فی الفور تحقیقات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں، پیپلزپارٹی کو بھی الیکشن پر تحفظات ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کے حوالے سے چیزیں اکھٹی کر رہے ہیں۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہو گئے اور خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے، میں نے جو ظلم کیا اس کی سزا مجھے ملنی چاہیے، باقی جو بھی اس میں ملوث ہیں انہیں بھی سزا ملنی چاہیے۔

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close