Featuredبلوچستان

انتخابی دھاندلی کےخلاف بلوچستان میں 4 جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال جاری

کوئٹہ: چار جماعتی اتحاد میں بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتون خوا میپ، نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی شامل ہیں۔

چار جماعتی اتحاد نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف آج شاہراہوں پر پہیہ جام ہڑتال کی کال دی ہے۔

بلیلی کے مقام پر کوئٹہ، پشین، چمن، لورالائی اور ژوب شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

درخشاں میں کوئٹہ، مچ، سبی شاہراہ اور سونا خان کے قریب مستونگ کراچی شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں مختلف مقامات پر شاہراہیں بند ہونے سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل اور طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔

مستونگ میں 4 جماعتی اتحاد کی کال پر روڈ بلاک کر دیا گیا ہے، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ لکپاس کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک بلاک ہے۔

بی این پی کے رہنما غلام نبی مری کا کہنا ہے کہ چار جماعتی اتحاد کی صوبے میں پہیہ جام ہڑتال جاری ہے، الیکشن دھاندلی پر مبنی تھے، عوام اور سیاسی جماعتوں نے مسترد کر دیا، آج صوبے میں پہیہ جام ہڑتال شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

ادھر 4 جماعتی اتحاد کی کال پر گوادر میں قومی شاہراہیں بلاک ہیں، بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دے دیا ہے۔

پہیہ جام ہڑتال سے مکران کوسٹل ہائی وے پر ہر قسم کا ٹریفک معطل ہونے کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس کے علاوہ پہیہ جام ہڑتال کے باعث پاک ایران بارڈر ٹریڈ بھی شدید متاثر ہے، پاکستان کو ایران سے ملانے والی آر سی ڈی شاہراہ کئی مقامات پر بلاک ہے۔

ژوب ڈی آئی خان، نوشکی تفتان، گوادر، تربت، خضدار رتو ڈیرو شاہراہیں بھی بند ہیں جبکہ شاہراہوں سے مسافر اور مال بردار ٹرانسپورٹ غائب ہونے کے باعث بیشتر سڑکیں ویران ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close