Featuredپنجاب

یہ چوں چوں کا مربہ اور پی ڈی ایم ٹو ہے : فواد چوہدری

راولپنڈی: پاکستان کی عوام ایک طرف کھڑی ہے اور حکومت دوسری جانب کھڑی ہے۔

راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ  یہ چوں چوں کا مربہ اور پی ڈی ایم ٹو ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے، بہتری نہیں آئے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی عوام ایک طرف کھڑی ہے اور حکومت دوسری جانب کھڑی ہے۔

دوسری جانب عدالت نے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع کر دی۔

جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

فواد چوہدری پر ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی کا الزام ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close