Featuredاسلام آباد
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سپریم کورٹ میں ججز تقرری کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن کی جانب سے جسٹس نعیم اختر افغان کے نام کی منظوری دے دی گئی۔
دوسری جانب جسٹس شہزاد احمد ملک کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔
جوڈیشل کمیشن نے دونوں تعیناتیوں کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔