Featuredاسلام آباد

قومی اسمبلی نے تمام اراکین کیلئے آفیشل ایم این اے کارڈ لازمی قرار دیدیا

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام اراکین اسمبلی کے لیے آفیشل ایم این اے کارڈ لازمی قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حکام کےمطابق ایم این اے کارڈ اور شناختی کارڈ کےبغیر اسمبلی ہال میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔اراکین کے حلف اٹھانے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ووٹ دینے کے لیے بھی ایم این اے کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے انتخاب میں بھی ایم این اے کارڈ کے بغیر ووٹ نہیں ڈالا جاسکے گا۔اب تک قومی اسمبلی سہولت مرکز سے صرف ستراراکین نے ایم این اے کارڈ حاصل کیے ہیں۔

مخصوص نشستوں پرمنتخب اراکین کےلیےبھی کارڈ لازمی قراردیا گیا ہے۔حکام کاکہنا ہےکہ آج اورکل بھی سہولت مرکزکام کرےگا لہذا نومنتخب اراکین اپنا اپنا کارڈ لازمی بنوائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close