Featuredاسلام آباد

صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہونے کا امکان، ذرائع ای سی پی

پاکستان میں صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے لیکن نگران سیٹ اپ ہونے کی وجہ سے وہ تاحال صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

تاہم، ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ای سی پی نے صدارتی الیکشن کا شیڈول تیار کرلیا ہے جس کے مطابق الیکشن 9 مارچ کو ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کے شیڈول کی منظوری بھی دے دی ہے اور کمیشن جلد صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کرے گا۔

خیال رہے کہ آئین کے مطابق جنرل الیکشن ہونے کے ایک ماہ تک صدر مملکت اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close