Featuredکھیل و ثقافت

پی ایس ایل9 : ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کی چوتھی کامیابی ، گلیڈی ایٹرز کی پہلی ناکامی

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، ریزا ہینڈرکس 72 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان محمد رضوان نے 51 رنز اسکو رکیے۔

اس کے علاوہ عثمان خان 14 اور طیب طاہر نے 35 رنز بنائے۔

181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9 وکٹوں پر 176 رنز بنا سکی، خواجہ نافع 36 اور کپتان رائیلی روسو 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ سعود شکیل 24 اور شرفانے ردرفورڈنے 21 رنز بنائے، جیسن روئے اور محمد عامرنے 12، 12 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی اور ڈیو ڈولی نے تین، تین وکٹیں لیں، آفتاب ابراہیم دو اور اسامہ میر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹورنامنٹ میں اب تک ملتان سلطانز نے 5 میچ کھیل کر 4 جیتے ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تین میچز جیتے اور ایک میں ناکامی ملی۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان پہلے اور کوئٹہ دوسرے نمبر پر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close