Featuredپنجاب

نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

 لاہور: مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہو کر تاریخ رقم کر دی۔

ن لیگ اور اتحادیوں کی مشترکہ امیدوار مریم نواز پنجاب کی وزیراعلیٰ منتخب ہو گئیں اور انہوں نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز گورنر ہاؤس لاہور پہنچیں جہاں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے ان سے حلف لیا۔

مریم نواز کی تقریبِ حلف برداری میں ان کے والد قائدِ مسلم لیگ ن نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف بھی موجود تھے۔

مختلف غیر ملکی سفارت کار اور مختلف شخصیات نے بھی نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی۔

نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریبِ حلف برداری میں ن لیگی اراکینِ پنجاب اسمبلی، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close