Featuredاسلام آبادتجارت

نیپرا نے صارفین پر ایک اور بم گراتے ہوئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صارفین پر ایک اور بم گراتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے پانچ پیسے کا اضافہ کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس سے صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا جبکہ جن کے لیے اضافہ کیا گیا ہے انہیں مارج کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close