Featuredپنجاب

190 ملین پاونڈ ریفرنس میں عمران خان اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

راولپنڈی: 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

اڈیالہ جیل میں قائم نیب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دوران سماعت عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے 6 مارچ کو گواہان کو طلب کرلیا۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں کل 58 گواہ موجود ہیں۔
نیب عدالت نے 6 مارچ کو 5 گواہوں کو سمن جاری کردئیے جن کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close