وزیراعلی پنجاب مریم نواز سول سیکریٹریٹ پہنچ گئیں،مریم نواز نے ٹریفک روکنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کےمطابق مریم نوازچیف سیکریٹری،آئی جی سمیت تمام محکموں کے سیکرٹریز سے ملاقات کریں گی، دورہ کے دوران اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود ہونگے،پنجاب حکومت کی صوبائی سکریٹریز کو 9 بجے دربارہال پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
وزیراعلی پنجاب دفترپہنچیں جہاں ٹریفک روکنے پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا،انہوں پولیس کو ہدایات دیں کہ ٹریفک مینیجمنٹ ٹھیک کریں، شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔