محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بعد کراچی میں بھی موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا آغاز کل صبح سے ہوگا، جو دو مارچ تک جاری رہے گا، کراچی کے چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ماہی گیروں کو دومارچ تک سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق بلوچستان پر زیر اثرمغربی سسٹم آج مزید طاقتور ہوگا، آج رات شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، شکار پور، کشمور،گھوٹکی،سکھر دادومیں بادل برسیں گے، سندھ کے بالائی اضلاع میں بارش کاسلسلہ 2 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا آغاز کل صبح سے ہوگا جو2 مارچ تک جاری رہے، بلوچستان،سندھ کے ماہی گیر2 مارچ تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔