لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں اسپیشل پراسیکیوٹر نے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعات کا مرکزی ملزم قرار دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے پرائم منسٹر ہاؤس لاہور جلاؤ گھیراو کے مقدمے میں اپنے دلائل مکمل کر لیے۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا بانی،پی ٹی آئی مرکزی ملزم ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی کے دیگررہنماؤں کو سرکاری تنصیبات جلانے اورعوام کو سڑکوں پر بھی نکلنے کا کہا۔
بعدازاں، عدالت نے کیس کی مزید کارروائی ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ عدالت نے جیل سے عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری لگوانے کی ہدایت بھی کر رکھی ہے۔