Featuredخیبر پختونخواہ

ایک ہفتے میں جھوٹے مقدمات ختم نہ کیے تو سزا کیلئے تیار ہوجائیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اگر ثبوت ہیں تو میں حاضرہوں،جو سزا بنتی ہے دے دیں ورنہ دوسری صورت میں ایک ہفتے میں جھوٹے مقدمات ختم نہ کیے تو سزا کیلئے تیار ہوجائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اعلیٰ کے الیکشن کے بعد اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری جماعت، لیڈر، ورکرز کے ساتھ تاریخی ظلم ہوا، بانی پی ٹی آئی جعلی مقدمات میں جیل میں ہیں، مطالبہ ہےبانی پی ٹی آئی کو جلد رہا کیا جائے اور تحریک انصاف کے ساتھ جوظلم ہوا اس کا ازالہ کیاجائے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ یہ ملک بھی ہمارا ہے اور ادارے بھی ہمارے ہیں، آج ظلم میرے ساتھ ہواکل آپ کےساتھ بھی ہوگا، ایسا نظام چاہتے ہیں کہ کسی سےکوئی زیادتی نہ کرسکے، چاہتے ہیں ہمارے بچے، مائیں، بہنیں محفوظ رہیں، اگرنظام نہیں بدلیں گےتوکل عوام ہماراگریبان پکڑیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ چیف جسٹس9مئی کی جوڈیشل انکوائری کرائیں، اگرثبوت ہیں تومیں حاضرہوں،جوسزابنتی ہےدےدیں، 9 مئی کو جو مئی کوجوسانحہ ہوا سب مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن صاف وشفاف الیکشن کرانےمیں ناکام ہوا، صاف وشفاف الیکشن کراناالیکشن کمیشن کا کام ہے، دنیانےبتایاالیکشن صاف وشفاف نہیں ہوئے، چیف الیکشن کمشنراستعفیٰ دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close