Featuredاسلام آباد

سنی اتحاد کونسل نے محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کےلیے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو نامزد کردیا۔

محمود خان اچکزئی صدارتی الیکشن میں سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ہوں گے، محمود خان اچکزئی کےکاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیئے گئے۔

محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی عمرایوب، لطیف کھوسہ اور عامر ڈوگر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کردیے۔ سنی اتحاد کونسل کے رہنما علی محمد خان، محمود اچکزئی کے تجویز کنندہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل سےسنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کے لیے پیغام جاری کیا ہے کہ وہ محمود خان اچکزئی کی حمایت کریں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے آصف علی زرداری صدارتی امیدوار ہوں گے۔آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائے۔ مراد علی شاہ اور ناصر شاہ آصف زرداری کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ ہیں۔

یا درہے کہ الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو صدارتی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 2 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے پہلے جمع کرائے جا سکیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close