نامزد وزیراعظم شہبازشریف نے لیگی رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد: نامزد وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے ایم پی اے ثوبیہ شاہد کے ساتھ خیبرپختون خوا اسمبلی میں بدتہذیبی کی شدید مذمت کی
شہباز شریف نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارٹی کی خاتون رکن ثوبیہ شاہد کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
مسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے تحریک انصاف کے کارکنوں اور اراکین اسمبلی کی جانب سے لیگی رکن اسمںبلی ثوبیہ شاہد کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا اور انہیں اسلام آباد بلا کر ان سے ملاقات کی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکن ثوبیہ شاہد کی شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے دیگر قائدین بھی موجود اور نامزد وزیراعظم نے ان کے سر پر دست شفقت رکھتے ہوئے انھیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
نامزد وزیراعظم نے کہا کہ آپ قوم کی بہادر بیٹی ہیں، ہمیں آپ کی بہادری پر فخر ہے، پوری قوم اور مسلم لیگ (ن) آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔
شہباز شریف نے اس موقع پر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر امیرمقام اور دیگر رہنماؤں کو ثوبیہ شاہد پر حملے کے کیس میں قانونی کارروائی کا ٹاسک دیا اور پارٹی کے سنئیر رہنما خواجہ سعد رفیق اور عطااللہ تارڑ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی تاکید کی۔