Featuredاسلام آباد

’ اگر عمران خان دہشتگرد ہے تو پھر ہم سب بھی دہشتگرد ہیں ‘، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان دہشتگرد ہیں تو پھر ہم سب بھی دہشتگرد ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اسمبلی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتا ہوں، سائفر کے معاملے پر سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن بنائے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سائفر کو بنیاد بنا کر بانی پی ٹی آئی کو سزائیں دی گئیں، پی ٹی آئی کا اس معاملے پر واضح موقف ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنائے، پہلے سائفر کو جھوٹ کہا گیا پھر اس بنیاد بنا کر سزائیں دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف گن پوائنٹ پر سزائیں دلوائیں گئیں، عمران خان نے نہ کبھی کمپرومائز کیا ہے اور نہ وہ کبھی کریں گے، 19 گریڈ کا افسر ہمارے سفیر کو بلا کر ڈکٹیشن دیتا ہے، وہ سوالیہ نشان ہے، نواز لیگ اور شہباز شریف کہتے تھے کو کوئی سائفر نہیں ہے یہ جھوٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز کی ایک دن میں 14، 14 گھٹے عدالتی کارروائی چلتی ہے پھر جج سے اسلحہ کے زوز پر سزا دلوائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی سمھجوتہ نہیں کریں گے، انہوں نے کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی، وہ ملک میں رہ کر حالات کا مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سنی اتحاد کونسل نے محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا مارا گیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں، یہ لوگ الیکشن میں فارم 47 کے ذریعے جیتے ہیں، ان کے بیوی بچے بھی انہیں ایم این اے نہیں سمجھتے۔

بعدازاں، اسد قیصر کی تقریر کے دوران پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی ) نے پارلیمنٹ کی نشریات بند کردیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close