Featuredسندھ

سیاسی قوتوں میں گفتگو شروع نہیں ہوگی تو ہمیں کوئی اور بٹھائے گا ، خالد مقبول

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ سیاسی قوتوں میں گفتگو شروع نہیں ہوگی تو ہمیں کوئی اور بٹھائےگا، پاکستان میں جمہوریت ایک بارپھرڈی ریل ہوجائے گی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ شکایتوں اورخدشات کے باوجود جمہوری عمل کاحصہ بنے، سنی اتحادکونسل کےحق میں بات کرو پھریہ بھی ناراض ہوتے ہیں، اس رویہ کےساتھ جمہوریت نہیں چلتی۔ شورکے بجائے قانون وآئین کا راستہ اپنایا جائے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی حرمت اور لیڈر کے درمیان ہم نے ملک کا فیصلہ کیا، کل کہا گیا ہماری شناخت فارم47ہے، آپ نےغلط الزام لگادیا،ہماری شناخت 1947ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کو50سال سے مداخلت کی شکایت رہی ہے، جس طرح2018 میں آپ کوجتوایا گیا اسی طرح2024میں ہروادیا گیا، خدشات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کرتا ہوں، وزیراعظم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جوڈیشل انکوائری بھی کرائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close