Featuredاسلام آباد
نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھا لیا
نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کر کے نئے قائد ایوان اور پاکستان کے چوبیسویں وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔
وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں شہباز شریف کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب خان سے تھا جو 92 ووٹ حاصل کر سکے۔
پیر کے روز ہونے والی تقریب حلف برداری میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہباز شریف سے حلف لیا۔
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرائےاعلیٰ، گورنرز اور تینوں سروسز چیفس نے شرکت کی۔
قائد ن لیگ نوازشریف بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے جبکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔