Featuredپنجاب

”اپنی چھت،اپنا گھر“،وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جامع پلان طلب کرلیا

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ”اپنی چھت،اپنا گھر“ پراجیکٹ کے سلسلے میں ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئےجامع پلان طلب کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت ”اپنی چھت،اپنا گھر“پراجیکٹ کے سلسلے میں خصوصی اجلاس ہوا، پنجاب کے ہرضلع میں کم آمدن لوگوں کے لئے 3ہزارسےزائدگھربنائے جائیں گے،وزیراعلی نے 6ہفتوں میں ماڈل گھر تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلی نے ڈاؤن پے منٹ اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کم آمدن والے بے گھر افراد کو بنے بنائے گھر دیئے جائیں گے۔ اُنکا کہنا تھا کے غریب کو چھت مہیا کرنا ہمار امنشور ہے،وعدہ ضرور پورا کریں گے۔

اجلاس میں سابق سینیٹرپرویز رشید،ارکان اسمبلی عظمی بخاری،چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ،سیکرٹری فنانس،کمشنر لاہوراوردیگر حکام بھی موجود تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close