Featuredاسلام آباد

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں کی درخواست مسترد کردی

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے کوٹے کی مخصوص نشستیں بانٹ دیں

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مذکورہ مخصوص نشستیں دیگر پارلیمانی جماعتوں کو الاٹ کرنے کا عمل شروع کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق قومی اسمبلی میں اقلیتوں کے لیے مختص خالی 3 نشستیں بھی مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام میں تقسیم کردی گئی ہیں۔

خیبرپختونخوا سے اقلیتوں کی 3 نشستیں مختلف پارلیمانی جماعتوں کا الاٹ کی گئی ہیں، جن میں سے مسلم لیگ (ن)، پی پی پی اور جمیعت علما اسلام کو ایک ایک نشست ملی ہے۔
الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جہاں پیپلز پارٹی کی سمیتا افضل سید اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی فوزیہ حمید کو خواتین کی مخصوص نشست الاٹ کردی گئی ہیں۔

سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشست پیپلز پارٹی کے سدھومل سریندر والاسائی کو الاٹ کردی گئی جبکہ ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ دیگر مخصو ص نشستوں کی الاٹمنٹ بھی جلد کردی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close