وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 22.5 بلین روپے رمضان پیکج کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت رمضان المبارک میں قیمتوں کوکنٹرول کرنے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ میئر کراچی، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، آئی جی پولیس، سیکریٹری فنانس، ایڈیشنل آئی جی پولیس، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ،سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ نے22.5 بلین روپے رمضان پیکج کے تحت۔سندھ کی60 فیصد آبادی کو5000 روپے نقد رمضان میں دینے کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ مینیمم ویج کا مقصد جن کی ماہانہ آمدن 34000 روپے ہیں، ماہانہ 32000 روپے کمانے والے خاندان صوبے کی آبادی کا 60 فیصد بنتا ہے، ہر خاندان کو رمضان کے مہینے میں 5000 روپے بینک کے ذریعے دیے جائیں گے، اگر 3.5 ملین خاندان کو 5000 روپے دیے جائیں گے تو حکومت پر 22.5 بلین روپے سے زیادہ رقم بنتی ہے۔
اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں، منافع خوروں کے خلاف آج سے کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔ مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صوبے میں سحرو فطارمیں لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہئے۔