Featuredاسلام آباد

صدر مملکت نے 3 ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت جسٹس نعیم اختر افغان کی بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دی، جسٹس نعیم اختر افغان اس وقت بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہیں۔

جسٹس ملک شہزاد کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان اس وقت لاہو رہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔ صدر مملکت نے دونوں تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 کے تحت دی۔

دوسری جانب بلوچستان ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ہاشم کاکڑ کو قائم مقام چیف جسٹس تعینات کردیا گیا، صدر نے قائمقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی منظوری آرٹیکل 196 کے تحت دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close