Featuredسندھ

سندھ اسمبلی میں ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد منظور

کراچی:  ذوالفقارعلی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید اور دیگر قومی اور جمہوری ہیرو قرار دیا جائے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سپریم کورٹ کی بھٹو قتل ریفرنس کے حوالے سے جاری ہونے والی رائے پر اراکین نے اظہار خیال کیا۔ اس دوران وزیراعلیٰ سندھ نے ایوان میں قرارداد پیش کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اپنی پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید اور قومی و جمہوری ہیرو قرار دینے کی قرارداد پیش کی جسے منظور کرلیا گیا، تمام سیاسی جماعتوں نے بھی قرارداد کی حمایت کی ہے۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید اور دیگر قومی اور جمہوری ہیرو قرار دیا جائے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سندھ میں پیش کردہ قرارداد کو منظور کرلیا گیا جبکہ تمام جماعتوں نے بھی اس کی حمایت کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close