Featuredپنجاب

پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر اراکین نے حلف اٹھا لیا

پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین نے حلف اٹھا لیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی زیر صدرات ہونے والے اسمبلی اجلاس کے دوران خواتین اور اقلیتی نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین حلف اٹھا لیا جبکہ ملک احمد خان نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والی خواتین ارکان میں سعدیہ مظفر، فضا میمونہ، عابدہ بشیر، مقصودن بی بی، عامرہ خان، صومیہ عطاء، راحت افزا، رخسانہ شفیق، تحسین فواد، فرزانہ عباس، شگفتہ فیصل، عظمیٰ بٹ، ماریہ طلال، ساجدہ نوید، نصرین ریاض، افشین حسن، آمنہ پروین، شہر بانو، زیبا غفور، روبینہ نذیر اور سیدہ سمیرہ احمد شامل ہیں۔

اقلیتوں کی نشستوں پر طارق مسیح، وسیم انجم اور بسرو جی نے حلف اٹھایا۔

اپوزیشن کا احتجاج

اراکین اسمبلی کے حلف کے دوران اپوزیشن کیجانب سے شور شرابہ کیا گیا اور اس موقع پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رانا آفتاب نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد ہمارے ارکان نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، یہ ہماری سیٹیں ہیں یہ ہمیں دی جانی چاہیں۔

رانا آفتاب نے سپیکر پنجاب اسمبلی سے استدعا کی کہ ایوان کورولز آف بزنس کے مطابق چلائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے متعلق فیصلہ عدالت میں زیر سماعت ہے حلف نہ لیا جائے جس پر ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ہر کام آئین اورقانون کے مطابق کیا جا رہا ہے۔

رانا آفتاب کا کہنا تھا کہ قانون کی غلط تشریح نہ کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close