قائد ن لیگ نوازشریف کا کہنا ہے کہ پہاڑ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ عوام کو ہم سے بہت توقعات ہیں، مہنگائی میں کمی ناگزیر ہے۔
نوازشریف کی زیرصدات پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ ن لیگ کا مشاورتی اجلاس میں شرکا سے گفتگومیں نواز شریف نے کہا انشاءاللہ آصف زرداری واضح اکثریت سے صدر پاکستان منتخب ہوں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ صدارتی انتخاب کا اہم مرحلہ آج مکمل ہو جائے گا، وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جلد کابینہ تشکیل دیں اور منشور پر عملدرآمد شروع کریں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت سازی اور وفاقی کابینہ کی تشکیل سے متعلق مشاورت کی گئی، وزیراعظم شہبازشریف،اسپیکرقومی،اسحاق ڈار،رانا ثناءاللہ اور دیگر سینئررہنما شریک تھے۔ اسحاق ڈار نے اتحادی جماعتوں سے ہونے والی بات چیت سے نوازشریف کو آگاہ کیا۔
اجلاس میں بعض رہنماؤں کی تجویز دی کہ پیپلزپارٹی کو بھی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر قائل کیا جائے، جس پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد ان سے پھر گزارش کروں گا، وزیراعظم شہبازشریف نے عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح قراردیا۔