Featuredتجارت

سونے کی فی تولہ قیمت دوبارہ نئی بلندیوں کی جانب گامزن

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔

جیولرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 600 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا، جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب ایک ہزار 300 روپے روپے کے اضافے سے 10 گرام سونے کے بھاو ایک لاکھ 97 ہزار 360 روپے ہوگئے۔

قبل ازیں انٹر نیشنل مارکیٹ میں 18 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 2198 ڈالر پر پہنچ گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close