Featuredخیبر پختونخواہ

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا صدر پاکستان کی تقریب حلف برداری میں نہ جانے کا اعلان

مینڈیٹ چوری والوں کوملک پر مسلط نہ کریں، نتائج درست کریں یادوبارہ الیکشن کرائیں

 پشاور: چیف الیکشن کمشنر نے پہلے نوے دنوں میں  الیکشن نہیں کرائے اور آئین توڑا اور اب پورا الیکشن چوری کرلیا گیا ہے

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے 8فروری2024ء کے انتخابات کومکمل طورپردھاندلی ذدہ قراردیتے ہوئے ملک میں دوبارہ عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے آصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں نہ جانے کا اعلان کردیا۔

علی امین گنڈا پورنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ  ہمارا دو بجے احتجاجی جلسہ ہوگا، 8 فروری کو مینڈیٹ چوری ، الیکشن چوری اور فارم 45 کے خلاف ہم احتجاج کرینگے، دلیہ ایکشن لے اور الیکشن کمشنر مستعفی ہو اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، یہ ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دے رہے, یہ آئین سے کھلواڑ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے نوے دنوں میں چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن نہیں کرائے اور آئین توڑا اوراب پورا الیکشن چوری کرلیا گیا ہے، آئین کی خلاف ورزیوں کی لمبی فہرست ہے، ان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی ہونی چاہیے کیونکہ آرٹیکل 6 آئین میں آئین شکنوں کے خلاف ہی شامل کیاگیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم آئین کا تحفظ کرینگے اگر ہمیں حق نہ ملاتو اسے کون تسلیم کرے گا، پوری دنیا ان انتخابات کو دھاندلی ذدہ قراردے رہی ہے، پشاور میں ہم تیرہ حلقے جیت چکے تھے مگر ہزاروں جعلی ووٹ ڈال کرہمیں ہروایا گیا، یہ ای وی یم مشین کیلیے اس لیے نہیں مانے کیونکہ انہوں نے دھاندلی کرنی تھی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آصف زرادری کو نہ صدرماںتا ہوں نہ ان کی حلف برداری میں جاؤں گا، وہ فارم 45 والا صدرہے البتہ حلف کے بعد وزیراعظم ہو یا صدرجس کی زیرصدارت اجلاس ہوا اس میں اپنے صوبے اوراس کی عوام کے حقوق کی بات کرنے کے لیے ضرورشرکت کروإ گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 25 سال پہلے کہاتھاکہ زرداری اورنوزایک ہیں، جب بھی ان کے مفادات ایک ہونگے یہ اکٹھے ہوجائیں گے اور وقت نے یہ بات ہرمرتبہ ثابت کی ہے۔

علی امین گنڈاپورنے کہاکہ میں سرکاری اجلاسوں میں شرکت کروں گا لیکن مینڈیٹ چوری والوں کوملک پر مسلط نہ کریں، نتائج درست کریں یادوبارہ الیکشن کرائیں، میں وزیراعلی ہونے کے باوجود دوبارہ الیکشن کے لیے تیارہوں تاکہ عوام کا فیصلہ سامنے آسکے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close