Featuredتجارتپنجاب

رمضان المبارک سے قبل سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور : رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی سبزی مارکیٹ میں سبزی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ذرائع کے مطابق پیاز 150 روپے، بھنڈی 240، کریلے 160 روپے کلو میں فروخت ہونے لگے۔مارکیٹ میں سیب 290 روپے کلو، اسٹرا بری 260 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

اسی طرح خربوزہ 165 روپے کلو اور کیلا 250 روپے فی درجن فروخت ہونے لگا۔

علاوہ ازیں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی مزید بڑھ گئی۔ آلو، پیاز، ٹماٹر، آٹا، چینی اور گھی سمیت 29 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔

ملک میں مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 1 اعشاریہ37 فیصد اضافے کے ساتھ 42 اعشاریہ27 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close