یومِ پاکستان پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کیلئے تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کے لیے تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں مارچ کے لیے پریڈ گراؤنڈ کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
سینٹری ورکرز نے یوم پاکستان کے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی جو ہمیں ملی ہے اسکی وجہ سے ہی ہم اس ملک میں خوشحال ہیں۔
سینٹری ورکر عارف مسیح نے کہا کہ یہ خوشی کا تہوار سال بعد آتا ہے اس لیے ہم سب اس دن کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے محنت کررہے ہیں، سینٹری ورکر کامران مسیح نے کہا کہ ہمارے خوبصورت پاکستان میں مسلمان، عیسائی اور سکھ سب ہیں، اس لیے یہ ہم سب کے لیے آزادی کا دن ہے۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں۔
پینٹر محمد شفیق نے کہا کہ 23 مارچ کے حوالے سے ہمارے دلوں میں بہت جذبات ہیں اس لیے ہم سب بہت خوشی سے کام کرتے ہیں۔ ہم سب مل کر پاکستان کو خوبصورت بنانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ پوری دنیا میں ہمارے ملک کا نام روشن ہو۔