Featuredدنیا

بھوک سے نڈھال غزہ کے لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کا پہلا روزہ

غزہ کے بے گھر فلسطینیوں پر رمضان المبارک کی آمد پراسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کا سلسلہ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں مقیم لاکھوں فلسطینیوں نے رمضان کا استقبال اس حال میں کیا کہ ان کے پاس کھانے کو کچھ نہیں اور تن کو ڈھانپنے کے لیے مناسب لباس تک نہ تھا۔ فلسطینیوں نے اپنے ٹوٹے ہوئے گھروں اور بوسیدہ کیمپوں میں دیے جلائے، چراغاں کیا اور سجاوٹ کرکے اس نعمت خداوندی کا شکر ادا کیا۔

غزہ میں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کا آج پہلا روزہ ہے جب کہ ماہ مقدس میں جنگ بندی کے ہونے کی امیدیں اسرائیلی بمباری کی گھن گھرج میں کہیں دب سی گئی ہیں البتہ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ سیز فائر اب بھی ممکن ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے اونرا کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر طرف بھوک و افلاس نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

ایک فلسطینی بچے نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ رمضان پچھلے رمضانوں سے یکسر مختلف ہے۔ ہم اپنے گھروں میں نہیں بلکہ کیمپوں میں رہ رہے ہیں اور سحر و افطار کے لیے راشن نہیں۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا اسرائیل کے یرغمالیوں کی رہائی کے بعد پھر سے جنگ مسلط کرنے کے تحفظات کے باوجود کہنا تھا کہ جنگ بندی کے لیے اب بھی تیار ہیں لیکن اسرائیل ڈھٹائی پر اترا ہوا ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close