Featuredپنجاب

ملک میں مثبت صحافت کے فروغ کی ضرورت ہے، عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں مثبت صحافت کے فروغ کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر عطاء تارڑ نے وزارت اطلاعات ونشریات میں ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور وزارت اطلاعات آمد پر وفاقی سکریٹری سمیت دیگر افسران نے ان کا کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےعطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ ان کی وزارت کے دروازے صحافیوں کے لیے کھلے رہیں گے۔

عطاءتارڑ کا کہنا تھا کہ مثبت صحافت کے فروغ اور حکومت و میڈیا کے تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، حکومتی اقدامات اور پالیسیاں عوام تک پہنچانے کے لئے میڈیا سے مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے ، بہتر طریقے سے نبھائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close