Featuredپنجاب

آئی ایم ایف مشن اور حکومتی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ کی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن 14 سے18 مارچ تک معاشی ٹیم کے ساتھ اقتصادی جائزے کیلئے مذاکرات کرے گا، آئی ایم ایف مشن اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے کل رات پاکستان پہنچ جائے گا۔

آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان 4 دن تک اقتصادی جائزہ کیلئے مذاکرات ہوں گے،آئی ایم ایف مشن وزارت خزانہ، وزارت توانائی، ایف بی آر حکام سے مذاکرات کرے گا،آئی ایم ایف مشن ایف بی آر، اسٹیٹ بینک حکام، پلاننگ کمیشن، پٹرولیم ڈویژن سے مذاکرات کرے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےآئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار کر لیا گیا،آئی ایم ایف مشن کے ساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے بھی بات چیت کا امکان ہے۔

قبل ازیں بلومبرگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی کو ملک کی معیشت کے لیے مثبت قرار دے دیا۔ بلومبرگ کے مطابق آئی،ایم ایف سے 6 ارب قرضے کا حصول نئے وزیر خزانہ کے لیے پہلا چیلنج ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ شہباز شریف کو عالمی اداروں سے ڈیل کرنے کا تجربہ حاصل ہے۔ ان کی واپسی سےآئی ایم ایف ڈیل کا چانس بڑھ گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close