Featuredپنجاب

سیاست کیلئے انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہاہےکہ پاکستان کو پائیدار ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں گے، آئندہ پانچ سالوں میں ترقی کا سنگ بنیاد رکھیں گے،سیاست کیلئے انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسلام آباد میں منگل کو پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ سیاسی استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ چوتھی بار منصوبہ بندی کا وزیر بنا ہوں،ہر بار اس وزارت میں کام کیا تو سیاسی عدم استحکام نے منصوبوں کو نقصان پہنچایا،سیاسی استحکام اور پالیسوں کے تسلسل تک ہم ترقی نہیں کرسکتے،چین بنگلہ دیش، انڈیا اور ترکی میں سیاسی استحکام نے اہم کردار ادا کیا۔

احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان کو پائیدار ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے جس سے نوکریاں پیدا ہوں،پیداوار کے وہ ذرائع جو مضبوط سمجھے جاتے تھے ان کی جگہ ٹیکنالوجی کے شعبوں نے لے لی ،ہم نے چین کا سی پیک پر اعتماد دوبارہ حاصل کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ قرضوں کی ادائیگی کے لیے پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہوگا،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کے تقاضوں کو پورا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومتی اخراجات میں کفایت شعاری کریں گے ،ملکی معیشت پر سب سے بڑا بوجھ قرضوں کا ہے ، صرف پنشن کا بوجھ 800ارب کا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ نے کہاکہ ہماری پچھلے پچاس سال کی تاریخ سیاسی عدم استحکام سے بھری پڑی ہے ،ہم فائیو ایز پالیسی کو آگے بڑھائیں گے ، میرے اوپر اعتماد کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں،ہمیں عالمی مسابقت میں رہنے کیلئے ٹیکنالوجی اختیار کرنے کی ضرورت ہے ،سی پیک فیز ٹو بہت اہم ہے ،چین ہمیں دوسرے فیز میں معاشی ترقی میں مدد دے گا ،چین نے پہلے فیز میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ۔

انہوں نے کہاکہ میری اپوزیشن سے اپیل ہو گی کہ انتخابات کا عمل ہوچکا ،اب سیاسی عدم استحکام کی بجائے مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے ،سیاست کیلئے انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اپوزیشن کو بھی ترقیاتی عمل میں شریک کریں گے،وزیر اعظم نے عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے اقدامات کا کہا ہے ،بجلی اور گیس میں عوام کو جلد ریلیف دیں گے ،اس وقت قرض ادا کرنے کیلئے مزید قرض لینا پڑ رہا ہے،بجلی اور گیس کے نظام سے چوری اور نااہلی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ،شمسی توانائی اور تھر کوئلے کو زیادہ فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close