پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت آخری جائزہ مذاکرات شروع ہوگئے۔ پہلے دور میں آئی ایم ایف مشن کو رواں سال کی معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔
وزارت خزانہ میں ہونے والے تعارفی اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، گورنر اسٹیٹ بینک، وزیر توانائی اور چیئرمین ایف بی آر شریک تھے۔ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کی قیادت نیتھن پورٹر کررہے تھے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے معاشی اہداف میں نمایاں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور قرض پروگرام کی اونرشپ لینے پر حکومت پاکستان کو سراہا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معاشی اصلاحات جاری رکھنے نگران دور میں اختیار کی گئی مثبت معاشی پالیسیوں بھی جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی، نئےٹیکس لگائے بغیر 9415 ارب کا سالانہ ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کردی گئی۔ پاکستان اورآئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات 18 مارچ تک جاری رہیں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق دوسرے اقتصادی جائزہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف،کے تمام اہداف پر عملدرآمد کر چکا، قرض پروگرام کےآئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہم ترین اہداف پورے کئے گئے۔