Featuredاسلام آباد

ایس ایس جی سی نے رمضان میں گیس نا آنے کا ملبہ صارفین پر ڈال دیا

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے رمضان میں گیس نا آنے کا ملبہ صارفین پر ڈال دیا۔

ترجمان سوئی گیس کے مطابق سحر وافطار کے دیئے گئے شیڈول پر 90 فیصد عمل ہورہا ہے مگر سحروافطار کے وقت ایک ساتھ لاکھوں چولہے آن ہوجاتے ہیں۔ لاکھوں چولہے ایک ساتھ جلنے سے گیس پریشر کم ہوجاتا ہے لوگ گیس کمپریسر لگاکر دوسروں کی گیس بھی کھینچ لیتے ہیں۔

ترجمان سلمان وصفی کا کہنا ہے کہ گیس کمپریسر لگاناجرم ہے،ایسے لوگوں کی نشاندہی کریں کنکشن کاٹ دیں گے، سحر و افطار کے دیئے گئے شیڈول پر 90 فیصد عمل ہورہا ہے۔

ترجمان کے مطابق گیس پائپ لائنز کے آخری سروں پر واقع علاقوں میں گیس پریشر کا مسئلہ ہے، گیس کی طلب و رسد میں واضح فرق کے باعث گیس کی لوڈمنیجمنٹ کی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close