Featuredپنجاب

پی ٹی آئی پاکستان کے مفادات کیخلاف کام کررہی ہے، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کے مفادات کیخلاف کام کررہی ہے، ملک دشمن جماعت کانام تحریک انصاف ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ شرپسند آئی ایم ایف سے کہہ رہے ہیں پاکستان سے معاہدہ نہ کیاجائے، بیرون ملک مقیم شرپسند عناصرپاک فوج کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔ بیرون ملک مقیم شرپسند عناصر نے امریکا میں پاکستان کیخلاف احتجاج کیا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں مگر ملک دشمن جماعت آئی ایم ایف پروگرام سبوتاژکرنے پرتلی ہے، سیاست ،سیاسی جماعتیں بعد میں اور ملک سب سے آگے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت آج ہوگی

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن جماعت نے 9 مئی کوحملے کیے، ملک دشمن جماعت نےشہداکی یادگاروں کومسمارکیا۔ مزید کہا کہ اقتدار سنبھالتے ہی ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی، معیشت کی بحالی کے حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close