Featuredخیبر پختونخواہ

موجودہ حکومت کو ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا، فواد چوہدری

سابق وفاق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا۔ خیبرپختونخوا کا سیاسی کردار بہت اہم ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ضلعی کچہری پہنچاد یا گیا، میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان نےلانگ مارچ کا فیصلہ کیا توحکومت چلی جائے گی، مولانا فضل الرحمان نے چاہا تو پورا خیبر پختونخوا وفاق کیخلاف ہوگا، آصف زرداری کو خیبرپختونخوا سے ایک ووٹ بھی نہیں ملا۔

فوادچوہدری نے کہا کہ یورپی یونین کےکسی ملک نےموجودہ حکومت کو مبارکباد نہیں دی، حکومت نے سعودی سفیر سے فون پر بات کرنے کا خود کہہ کر انتظام کیا۔

فوادچوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت 5 سال تو ہر گز نہیں چلتی، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ موجودہ حکومت تو مئی تک بھی نہیں چل سکتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close