Featuredپنجاب

بانی پی ٹی آئی نے خود بھی سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کو غلطی قرار دے دیا

مجلس وحدت ، شیرانی گروپ ، سنی اتحاد تینوں کے ساتھ اتحاد کرنا چاہیے تھا

راولپنڈی:  بات چیت مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور شیرانی گروپ سے چلی تھی، غلطی یہ ہوئی کہ تینوں کے ساتھ اتحاد کرنا چاہیے تھا۔

اڈیالا جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خود بھی سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کو غلطی قرار دے دیا۔  بات چیت مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور شیرانی گروپ سے چلی تھی، غلطی یہ ہوئی کہ تینوں کے ساتھ اتحاد کرنا چاہیے تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے امریکا میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) دفتر کے باہر پارٹی کے احتجاج کو بھی درست قرار دے دیا۔

عمران خان نے احتجاج کے دوران فوج مخالف بینرز سے اظہار لاعلمی کیا، پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض ملنے کی مخالفت ان الفاظ میں کی، کہ یہ قرض ملنے سے پہلے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ نے خود آئی ایم ایف سے قرض کیوں لیا تھا؟

 بانی پی ٹی آئی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت اس وقت تین ممالک سے بات کر رہی تھی ملک چلانے کیلئے 3 ممالک نے جو قرضہ دیا وہ ناکافی تھا اس لیے مجبوراً آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close