Featured

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ

جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں نے بارود سے گھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرادی نتیجے میں لیفٹننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت سات فوجی اہلکار شہید ہوگئے

آئی ایس پی آر کے مطابق 16 مارچ کی صبح، چھ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی ابتدائی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی پوسٹ میں ٹکرا دی، جس کے بعد متعدد خودکش بم حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں ایک عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا نتیجے میں پانچ مادر وطن کے بہادر بیٹوں کی شہادت ہوئی، شہداء میں حوالدار صابر، نائیک خورشید سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران، لیفٹیننٹ کرنل کاشف کی قیادت میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے جوابی کارروائی کی اور تمام چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران سامنے سے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر نے بہادری سے مقابلہ کیا اور لڑتے ہوے قربانی دی اور شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close