Featuredخیبر پختونخواہ

سرحدوں کی حفاظت کرنے والے ہمارے بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا

صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے

صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں کہ سرحدوں کی حفاظت کرنے والے ہمارے بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

صدرِ مملکت آصف زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اور آرمی چیف نے شہدا کے لواحقین کو گلے لگا کر تعزیت کی۔

اپنے ایک بیان میں صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا کہ پاک فوج نے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے نظریات کو مسلسل برقرار رکھا ہے، پاک فوج نے ہمیشہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری کے اعلیٰ معیار قائم کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہادر بیٹوں نے مادرِ وطن کے دفاع کیلئے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا، پوری قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا کہ عظیم قربانی بہادر بیٹوں کے غیر متزلزل عزم کی مثال ہے جو ان کی شہادت کی صورت میں موجود ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close