Featuredاسلام آباد

آئی ایم ایف مشن سیاسی جماعتوں سے ملاقات نہیں کرے گا ، ذرائع

بین الااقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے ملاقات نہیں کرتے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن چیف نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے کی تاحال خواہش ظاہرنہیں کی، پاک آئی ایم ایف مذاکرات میں چیئرمین پی ٹی آئی کاکوئی تذکرہ نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مشن کا دورہ سیاسی نہیں بلکہ معاشی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں سیاسی صورتحال زیر غور نہیں آئی، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں انتخابی طریقہ کار پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی۔ آئی ایم ایف مشن نے موجودہ انتخابی نتائج پربھی کوئی اظہارخیال نہیں کیا۔

پاکستان میں موجود ایم ایف کا مشن بانی پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں سےبھی ملاقات نہیں کرےگا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے انتخابی نتائج کے آڈٹ کیلئے آئی ایم ایف کو خط لکھا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close