وزیراعلیٰ مریم نواز کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب کابینہ نے 2023 -24 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیرصدارت صبائی کابینہ اجلاس ہوا،صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں پنجاب کابینہ نے 4480.7 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
صحت کیلئے 473.6،تعلیم 596ارب، تعمیرات کے لئے 382ارب،ترقیاتی بجٹ کے لئے 655 ارب روپےمختص کیا گیا،رمضان پیکیج کے لئے 30ارب روپے کا بجٹ منظورکیا گیا،گندم کےقرضہ کی ادائیگی کے لئے 264ارب روپےمختص کیے گئے،سماجی تحفظ اقدامات کا 20 ارب روپےکا تخمینہ بجٹ بھی منظورکرلیا گیا۔
اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کےخصوصی اقدامات کے لئے بھی بجٹ مختص کر دیاگیا،بجٹ میں زراعت پر 25.6ارب روپے سبسڈی کے لئےمختص کیاگیا،پنجاب کابینہ نے ضمنی بجٹ 2023-24 کی منظوری بھی دے دی۔
دوسری جانب صوبائی کابینہ نےپنجاب سیلز ٹیکس سروس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری بھی دی، کابینہ نےجولائی تا اکتوبر،نومبرسے مارچ تک 2024 کے بجٹ کی توسیع کر دی۔