وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان پر حملہ کرنے والوں کو انہی کی زبان میں جواب دیں گے۔ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا جائیگا، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
محسن نقوی نے کہا کہ غیرقانونی مقیم تمام غیرملکیوں کو واپس جانا پڑے گا، کسی بھی عمل کا فوری ردعمل دیں گے۔ کوئی بھی ملک پاکستان کے بارے میں منفی سوچےگاتو اسکا جواب دیاجائیگا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ اظہار رائے پرپابندی نہیں ہونی چاہیے مگر سوشل میڈیا سے متعلق قوانین آنے چاہئیں، دنیابھرمیں قوانین موجود ہیں،ٹک ٹاک امریکامیں بند ہوگیا، امریکا میں یہ ہورہا ہے تو ہمیں بھی اپنے قوانین کودیکھنا چاہیے۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں، میرے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں، میں 24 گھنٹے دونوں عہدوں پر کام کرتا رہوں گا۔