Featuredاسلام آباد

پاکستان نے افغانستان میں سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کی تردید کردی

پاکستان نے افغان سرزمین پر حالیہ کارروائی میں سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق 18 مارچ کو پاکستان کی جانب سے افغان سرزمین پر انٹیلی جنس آپریشن سے متعلق ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی میں صرف حافظ گل بہادر گروپ کے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔ پڑوسی ملک کے ساتھ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے متعدد بار افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کے ثبوت دیئے۔ دہشتگرد حملے پر افغانستان کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا۔ افغانستان کی خود مختاری کے احترام کا پیغام دیتے ہوئے مستقبل میں بات چیت سے مسائل کا حل نکالنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی 14 سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کرچکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعتوں اور آزادی اظہار رائے پر پابندی قابل مذمت ہے۔ مسئلہ کشمیر کےحل تک پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی،اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close