لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عظمی کاردارکےلاکھوں روپےمالیت کے طلائی زیورات چوری ہوگئے۔
مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی عظمی کاردار کےزیورات چوری ہونے کا واقعہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں موجود ایک کلب میں پیش آیا، جہاں عظمی کاردارکلب میں سوئمنگ کررہی تھیں۔
عظمی کاردارکا کہنا تھا کہ جس دوران میں سوئمنگ کر رہی تھی اس دوران کسی میرے پرس سے 4 سے 5 لاکھ روپےمالیت کےطلائی زیورات چرالیے،اسمبلی سیشن کے بعدکلب میں سوئمنگ کیلئے گئی،زیورات پرس میں تھے۔
عظمی کاردار نےسوئمنگ کلب کی دوانسٹرکٹر اور ملازمین پرشبہ ظاہر کیا ہے۔پولیس نےمقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری شروع کردی۔