گولڈ مارکیٹس میں کل سونےکی لمبی چھلانگ کے بعد آج بڑی کمی دیکھی جارہی ہے۔
جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ سونا4200 روپےکمی کے بعد2 لاکھ 28ہزار200روپےپرآگیا،اس کےعلاوہ دس گرام کی سونےکی قیمت 3600 روپےکم ہو کر1 لاکھ95 ہزار 645 روپے پر آگئی
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 40 ڈالرکمی کےبعد2185 ڈالرپرآگیا۔
یہ بھی پڑھیں : بجلی بلوں کے ذریعے پرچون فروش تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی اسکیم تیار
خیال رہےکہ گزشتہ روزسونے کی قیمت میں 4600 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔جبکہ عالمی منڈی میں 47 ڈالر فی اونس کا اضافہ دیکھا گیا۔